ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / کجریوال کی پارٹی میں 12000روپے کی پلیٹ؛ بی جے پی نے اٹھائے سوال،سسودیانے دی صفائی

کجریوال کی پارٹی میں 12000روپے کی پلیٹ؛ بی جے پی نے اٹھائے سوال،سسودیانے دی صفائی

Sat, 08 Apr 2017 21:07:02  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،8اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی میں ایم سی ڈی انتخابات کے پیش نظر عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کے درمیان تکرارجاری ہے۔نئے معاملہ میں بی جے پی نے اروندکیجریوال پر عوام کے پیسے کا غلط استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے۔ہفتہ کو بی جے پی نے کچھ کیٹرنگ بل میڈیا میں جاری کرکے دعویٰ کیا کہ اروندکیجریوال نے 11اور 12فروری 2016کو اپنے گھر میں پارٹی دی تھی، اس میں جوکھاناکھلایاگیا تھا وہ تقریباََ 12000روپے فی پلیٹ کاتھا۔یہ پارٹی اروند کیجریوال نے اپنی حکومت کے ایک سال پورے ہو جانے کے موقع پر دی تھی۔جو دو دن کے کھانے کا مکمل بل ہے وہ ہے تقریباََ 11ملین روپے کاہے۔بی جے پی نے الزام لگایا ہے کہ عام آدمی پارٹی عوام کا پیسہ برباد کر رہی ہے۔وہیں اس پرنائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا نے کہا ہے کہ ابھی تک ایک روپے ادا نہیں کیا گیا ہے بلکہ اتنا بڑا بل آنے پر تحقیقات کا حکم بھی دے دیاگیاتھا۔بی جے پی انتخابات نزدیک ہونے کی وجہ سے جان بوجھ کر یہ معاملہ سامنے لائی ہے۔


Share: